احمدآباد،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات ہائی کورٹ نے2002میں گجرات فسادات میں اس وقت کے وزیراعلیٰ (اب کے وزیر اعظم)نریندر مودی کوسپریم کورٹ کی نگرانی میں قائم خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی) کی طرف سے دی گئی کلین چٹ کوفساد سے متاثرہ اور اس میں ہلاک ہونے والے کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی چیلنج دینے والی عرضی پر اپنا فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔ہائی کورٹ کی یک رکنی بنچ کی جج جسٹس محترمہ سونیا گوکانی نے تمام فریقین سے اس سلسلے میں کچھ تکنیکی پوچھ گچھ کے بعد معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ 26 ستمبر طے کردی ۔سمجھا جاتا ہے کہ عدالت اس دن فیصلہ سنا سکتی ہے۔